استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اسٹیٹ سیکریٹ کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔
سائفر کیس کا چالان جمع کرائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’جہاں کی اینٹ وہیں پر ٹھیک‘ ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کا چالان جمع کرانے کا خلاصہ ہے، عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کو اناڑی تک کہہ دیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ سائفر نما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلالی ہے، اب اس رائفل کے دیے گئے زخموں سے خون رسنا شروع ہوچکا ہے۔
سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع، اعظم خانگواہ بن گئے
سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت سننے والے جج رخصت پر چلے گئے
اُن کا کہنا تھا کہ قومی راز قومی وقار اور تشخص کے حامل ہوتے ہیں، ان کو افشا کرنا سنگین جرم ہے، چئیرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔