اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا جبکہ اتحاد اہلسنت نے مستونگ خود کش حملے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔
اتحاد اہلسنت بلوچستاں کے رہںما پیر خالد سلطان قادری کا قادری کا دیگر رہنماؤں حبیب اللہ چشتی، مختیار حبیبی، سید شجاع شاہ، مفتی صدیق قادری اور علامہ شہزاد رضا کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ سازش یے، جس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا یے، فوری طور پر سانحہ مستونگ کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کے بعد چند اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 70 افراد شہید ہوئے، ایک گھر سے 3 جنازے اٹھے، شہید ڈی ایس پی دینی جذبے سے جلوس میں آئے تھے، ہمارے جلوسوں کو ناقص سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
مستونگ: خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا،مقدمہ بھی درج
مستونگ خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59ہوگئی
تمام دہشت گردوں کی نانی ایک اور سب کے پیچھے“را“ملوث ہے، نگراںوزیرداخلہ
اتحاد اہلسنت نے واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔