پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ ایک دھوکا تھا، پی ٹی آئی چئیرمین پنجاب میں رشوت اور کرپشن کو ختم نہ کرسکا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی جانب سے کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی منصوبے دیکر صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، صوبے کو ہمیشہ مذہب، روٹی، کپڑا، مکان اور پر فریب کے نعروں سے لوٹا گیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان کے دور تک ملک ٹھیک تھا لیکن سیاسی پارٹیوں کے آنے کے بعد ملک قرضوں میں ڈوب گیا کیونکہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کی ترقی کا کوئی وژن نہیں اور اب بیرون ملک ان سیاسی جماعتوں کے قرضوں کی وجہ سے ہماری ٹکے کی عزت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال سیاست میں رہا ہر پارٹی کے ساتھ اخلاص کیا لیکن سب نے دھوکے دیے کسی کے پاس عوام کی سوچ نہیں اور جب پی ٹی آئی کے چئیرمین کے نعرے سے بھی متاثر ہوا تو وہ بھی صرف دھوکا تھا۔
عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک کا سابقوزیراعظم کیخلاف بڑا الزام
عمران تاحیات بادشاہ بننا چاہتے تھے، مجھے صدر پاکستان بنانے کا وعدہکیا، پرویز خٹک
عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے،پرویزخٹک
پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتا ہوں جبکہ مولانا سمیت سب کو نزدیک سے دیکھا، سب صرف جھوٹ کے لیے سیاست کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر عمران خان کو خیرباد کہا تھا اور نئی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی ہے۔
پرویز خٹک اس وقت اپنی پارٹی کو عوام میں مقبول کرنے کے لیے بھرپور سیاسی جلسے کر رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئیں گے۔
پرویز خٹک نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بتائیں گے کسی کے جانے سے فرق پڑتا ہے یا نہیں۔