لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھیجدیا
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس: یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد
جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتخارج
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ان کے خلاف 2 مقدمے تھانہ گلبرگ اور ایک ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کیا ہے۔