کراچی میں آج شام سے اب تک فائرنگ کے 3 واقعات میں پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے سمن آباد گلشن عمر مدرسہ کے قریب فائرنگ واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پیش امام جاں بحق ہوگیا۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق زخمی قیصر فاروق دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ میں جاں بحق شخص کا بچوں سے تعلق نہیں، مقتول کا قریب موجود مدرسے سے بھی تعلق نہیں ہے، مقتول پورٹ قاسم میں رہائش پذیر اور تعلق ڈیرا اسماعیل خان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چیک کررہے ہیں کہ مقتول یہاں کیا کررہا تھا، فائرنگ کے وقت مدرسے کے بچے بھی مقتول کے پیچھے چل رہے تھے، مقتول جامعہ مسجد ابوبکر پورٹ قاسم کا پیش امام تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی: ایک ماہ میں 8 ہزار 553 وارداتیں رپورٹ، سال میں اسٹریٹ کرائم کے 60 ہزار واقعات
گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا موٹرمکینک گروہ سمیت پکڑا گیا
کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد
دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر سومار گوٹھ میں اسٹیٹ ایجنسی پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اختر جوکھیو اور زوار کھوکھر کے ناموں سے ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھے تھے کہ ایک شخص نے آکر فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی طارق الہی مستوئی کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔