Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2023 05:23pm

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مونس الہٰی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کہا کہ مونس الہٰی کے طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے گئے، مونس الہٰی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

مزید پڑھیں

مونس الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹعدالت میں پیش

نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کےالزامات

منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا وزارت خارجہ کے ذریعے مونس الٰہی کو نوٹسبھیجنے کا حکم

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments