خیبرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ رکھنے والے 27 افغان خاندانوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ رکھنے والے27 افغان خاندانوں کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا۔
افغان خاندانوں کے سربراہان کے نام اور آئی ڈی کارڈ نمبر آج نیوز نے حاصل کرلیے۔
قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر شخص کیلئے بڑیخبر
افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 20 ملزمانگرفتار
ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان باشندوں میں سی ٹی ڈی کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں، اداروں نے دلہ ذاک، گڑھی بلوچ، جمیل چوک اور پخہ غلام میں چھان بین کی۔
قومی شناختی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین میں کوچے قبیلے سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔
کارڈ حاصل کرنے والوں کو بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ مزید فہرستیں تیار کرکے کارروائی کی جائے گی۔