جھنگ میں سابقہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ اور کچھی برادری میں سابقہ دشمنی پر لڑائی ہوئی جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق اس تصادم میں بلوچ برادری کے 2 اور کچھی برادری کا ایک شخص قتل ہوا جب کہ پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔