خوبصورت اور بے داغ چہرہ ہر خاتون کی اولین ترجیح ہے، اور تقریباً ہرخاتون اپنی جلد کا خیال رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہیں۔
جہاں خواتین مہاسوں اور جھریوں سے پریشان رہتی ہیں، وہیں چہرے پر موجود غیر ضروری بال بھی ان کی خوبصورت اور چمکدار جلد میں خلل ڈالتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چہرے پر غیر ضروری بال خواتین میں ہارمونز کی عدم توازن کی وجہ سے چہرے ہر نمودار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیرائڈز جیسی مخصوص قسم کی ادویات بھی خواتین کے اس مسئلے کی وجہ بنتی ہیں۔
خواتین کی ایک بڑی تعداد اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے چہرے پر تھریڈنگ اور مہنگے مہنگے لیزر ٹریٹمنٹس پر ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہیں، لیکن یہ چند گھریلوٹوٹکے نہ صرف آپ کے پیسے بلکہ آپ کا کافی وقت بھی بچاتے ہیں۔
چہرے پر غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کیلئے یہ سب سے آسان ترین ٹوٹکہ ہے۔ اس کو بنانے کیلئے ایک ساس پین میں آدھا کپ پانی لیں، اس میں 2 چائے کے چمچ چینی اور لیموں کے چند قطرے ڈالیں۔
اس آمیزے کو اچھی طریقے سے ابال لیں، ٹھنڈا کرنے کے بعد اسے متاثرہ جگہوں پر20 سے 25 منٹ کیلئے لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
یہ 6 طریقے اپنائیں اور آئلی جلد سے جان چھڑائیں
کیا آپ چہرے کی ناہموار جلد سے پریشان ہیں؟
ہتھیلیوں کی جلد اُترنے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
کہا جاتا ہے کہ شہد چہرے کی جلد کیلئے ہر طرح سے مفید ہے، اس فیس ماسک کو بنانے کیلئے ایک چائے کا چمچ شہد، دو کھانے کے چمچ چینی اور لیموں کے رس کے چند قطروں کو اچھی طرح مکس کریں۔
اس آمیزے کو تقریبا 5 منٹ کے لیے گرم کریں، ہلکا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مکسچر سے اپنے چہرے کی ویکس کریں۔
انڈے کی سفیدی چہرے کی جلد پر جادوئی اثرات مرتب کرتی ہے، چاول اور انڈے کی سفیدی کا یہ ماسک نہ صرف چہرے کےغیر ضروری بالوں کو ختم کرے گا بلکہ چہرے کو چمکدار بھی بنائے گا۔
اس کیلئے ایک پیالے میں 2 چمچ انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ چینی اور آدھا چائے کا چمچ چاول کے آٹے کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس آمیزے کو چہرے کی متاثرہ جگہوں پر لگائیں، تقریبا 20 سے 30 منٹ کے بعد خشک ہونے پرٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
جو کا دلیہ چہرے کیلئے ایک قدرتی ایکسفولینٹ کی خاصیت رکھتا ہے، چہرے پرموجود غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کیلئے ایک کیلے کو میش کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ جو کادلیہ ڈالیں۔
اس کو اچھی طرح مکس کریں، اس مکسچر کو سرکلر موشن میں چہرے پر لگائیں، 15 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور آخر میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
پپیتے میں پایا جانے والا انزائم ’پاپین‘(papain) بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے اور بالوں کی نشوونما کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس مکسچر کو بنانے کیلئے پکے ہوئے پپیتے کو پیس کر اس میں چٹکی بھر پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں، اب اس آمیزے سے 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر مساج کریں اورپانی سے دھو لیں۔