پشاور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عزرا ریاض نے انٹر میں بھی ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
عزرا ریاض نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک ہزار27 نمبر لیکر کوہاٹ بورڈ میں ٹاپ پوزیشن لی، جبکہ 198 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں بھی ٹاپ کیا۔
طالبہ کے والد محمد ریاض پیشے کے اعتبار سے ایک سرکاری اسکول میں سی ٹی ٹیچر ہے۔
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ متنازع بن گیا تھا، جب ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا نے صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں سے 219 ایسے امیدواروں کو پکڑا جو خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کررہے تھے۔
اس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ نتائج روک دیے ہیں، صوبائی کابینہ اجلاس میں ٹیسٹ ری کنڈکٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
اس فیصلے پرٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔