Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 12:56pm

کراچی کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت 38 سے41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں اوسطا 75 فیصد رہے گا جبکہ دن بھر ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کا عمل جاری رہے گا۔

ہوائیں پہلے شمال اور شمال مشرق بعد میں مغرب اورجنوب مغرب کی سمت سے چلیں گی۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

مزید کہا کہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہاراورگلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، شہید بینظیرآباد اور حیدر آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Read Comments