انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا، جس میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
آئی سی سی نے ورلڈکپ کے لیے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں 2 پاکستانی کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے اوئن مورگن ، ناصر حسین، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لیزا سٹھالکر، پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری ، سنیل گواسکر ، ہرشا بھوگلے، سنجے منجریکر ، دنیش کارتھک ، این اسمتھ اور این بشپ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں شان پولاک، مائیکل ایتھر ٹن، انجم چوپڑا، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا ، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ بھی شامل ہیں۔
پاکستان، بھارت میدان میں حریف ہیں دشمن نہیں، ذکاء اشرف کا نیابیان
ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5وکٹوں سے کامیاب
پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناکناکامی
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوران کیس نائیڈو، مارک نکولز ، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔