Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 04:05pm

بالوں میں رات بھر تیل لگا رہنے کو ہرگز مفید نہ سمجھیں

شاید ہی کوئی خاتون ہوں جنہیں صحت مند اور خوبصورت بال ناپسند ہو، کیونکہ یہی خواتین کی خوبصورتی کی پہچان ہوتے ہیں۔

رات بھر بالوں میں تیل لگے چھوڑنا ایک قدیم روایت ہے جو آج بھی چلی آرہی ہے، گھروں میں موجود بزرگ خواتین اب بھی بالوں میں رات بھر تیل لگا رہنے پر زور دیتی ہیں۔

لیکن جدید دورمیں نت نئی ریسرچز کی بدولت سوشل میڈیا پر ہرطرح کی معلومات دستیاب ہیں۔

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ خوبصورت بالوں کا راز باقاعدگی سے تیل لگانے سمیت ان کی اچھی دیکھ بھال میں چھپا ہے، لیکن لیکن ہر چیز کیلئے ایک مناسب طریقہ کار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

خواتین کیلئے اب بالوں کو خوبصورت بنانا ہوا آسان

روکھے بال کس وٹامن کی کمی کی علامت ہیں؟

بالوں کی نشوونما بڑھانے کا سب سے آسان طریقہ جسے ہم نظرانداز کرتے ہیں

خواتین اکثرخوش گمانی میں بالوں پر ساری رات تیل لگا چھوڑ دیتی ہیں، ان کا یہ ماننا ہے کہ بالوں میں رات بھر تیل لگاناجادوئی تبدیلی لاتا ہے۔

ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے خواتین کی ان تمام خوش گمانیوں کو غلط قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ قدم بالوں کی صحت کو شدید متاثر کرتا ہے۔

ان وجوہات کی بناء پرماہرین نے بالوں میں رات بھرتیل لگا رہنا نقصان دہ قراردیا ہے۔

رات بھر بالوں پر تیل لگا رہنا ہئیر فولیکلز(hair follicles) کو نہ صرف بلاک کرتا ہے بلکہ چہرے پر ایک خاص قسم کے مہاسوں، ’پومیڈ ایکنی( pomade acne)‘ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

طویل دورانیے کیلئے بالوں پر تیل کو چھوڑنا ’سیبورہیک ڈرماٹائٹس(seborrheic dermatitis)‘ نامی ایک خطرناک فنگل انفیکشن کو فروغ دیتا ہے۔

اس کی وجہ سے اسکیلپ، بھنوؤں، کانوں کے پیچھے اور ناک کے ارد گرد چکنائی والے پیلے رنگ کے دانے پیدا ہوتے ہیں۔

رات بھر بالوں میں تیل لگا رہنا چہرے کی رنگت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

ماہرین نے بالوں پر تیل لگا رہنے کا دورانیہ کم از کم 30 منٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ بہترین قرار دیا ہے۔

Read Comments