آج کی تیز رفتار زندگی میں فعال اور فٹ رہنے کے لیے صحت مند خوراک انتہائی اہم ہے، کیونکہ صحت مند خوراک ہی صحت مند جسم کی غذا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ میوہ جات کو اپنی غذا میں شامل کرنا نہ صرف آپ کو صحت مند رکھ سکتا ہے بلکہ آپ کو متعدد بیماریوں سے بھی بچا سکتا ہے۔
انہی میوہ جات میں سے سب سے اہم اور مفید میوہ ’پستہ‘ ہے جسے اکثریت صرف اسنیکنگ کے لیے ہی استعمال کرتی ہے۔
پروٹین، فائبر، صحت مند فیٹس، وٹامنز اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور پستہ صحتمند جسم کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد
کیا ناریل کا تیل واقعی خشکی کے لئے فائدہ مند ہے؟
مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن
پستے دراصل خوردنی بیج ہیں جو پستہ ویرا کے درخت سے پیدا ہوتے ہیں، یہ درخت مغربی ایشیا اور مشرق وسطی میں پائے جاتے ہیں۔
طبی ماہرین ان فوائد کی وجہ سے مٹھی بھر پستوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔
اپنی صبح کا آغازمٹھی بھر پستے سے کرنا متوازن وزن کیلئے ایک بہترین قدم ہے۔ ناشتے میں پستہ کھانے سے آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہےاوروقت کے ساتھ ساتھ بھوک بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔
یہ آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانے سے نہ صرف روکتے ہیں بلکہ وزن کو برقراررکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
پستے کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بینائی بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ آپ کو لیوٹین اور زیکسانتھن فراہم کرتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔
پستے میں مونو انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز، وٹامن اے اور ای، زنک، کیلشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سوزش کو کم کرنے اور ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مؤثر ہیں۔
پستہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے، ان میں صحت مند فیٹس، پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جو انتہائی مفید ہے۔
ذیابیطس میں مبتلا افراد خون میں گلوکوز کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے پستے کو ناشتے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ نہ صرف خون میں انسولین اور گلوکوز کی سطح کو کم کرتے ہیں بلکہ ذیابیطس کے خطرات کو بھی روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
چونکہ پستہ غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، لہذا وہ نطامِ ہاضمہ کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ پروٹین، فیٹس اور کاربوہائیڈریٹس کو باآسانی ہضم کرتے ہیں۔
اپنی غذا میں مٹھی بھر پستے شامل کرنا خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ اسٹیرولز، آمائینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورہوتے ہیں، جو شریانوں کی بندش اور خون کے لوتھڑے کی تشکیل کو روک کر دل کی صحت بہتر بناتے ہیں۔