Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 08:09pm

اسٹیٹ بینک کی 30 ستمبر کو بینکس شام 5 بجے تک کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے 30 ستمبر کو بینکس کی برانچز کو شام 5 بجے تک کھولنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے ایف بی آر کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ 30 ستمبر ہفتے کو بینکاری وقت میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے 12 بینکوں کو پرائمری ڈیلرز کے طور پر مقررکردیا

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاریکردی

اسٹیٹ بینک نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دےدی

اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Read Comments