وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 4 کا تعلق نائیجریا سے ہے، ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو مختلف ممالک کی خاتون شہری ظاہر کرکے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔
ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم ، ڈیلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے شکایت کنندہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد پیسے ہتھیائے، مذکورہ رقم مختلف بینک اکاؤنٹس میں منگوائی گئی، تحائف کی وصولی کے لئے ملزمان مزید رقم کا تقاضہ بھی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
’امریکی تاریخ کا سب سے طویل عرصے چلنے والا فراڈ‘
عمرکوٹ : فراڈ آن لائن بزنس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
پاکستان اور بھارت دنیا کے 5 آن لائن اسکیمنگ فراڈ کرنے والے ممالک میں شامل
ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔