سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹرعلی طاہر مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا کوئی قانون تو بتائے کس قانون کے تحت پابندی لگائی ہے، تقریر اور تصاویر پرپابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
عمران خان کی تقاریر پر پابندی: پیمرا کو جواب جمع کرانے کا ایک اورموقع
عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پی ٹی اۤئی کا عدالت جانے کااعلان
عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دینے کی درخواست نمٹادیگئی
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 4 واضح ہے قانون کی موجودگی کے بغیر کوئی کارروائی نھیں ہو سکتی، پیمرا کی کارروائی خلاف قانون ہے۔
بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ عدالت کو کیس کا فیصلہ جلد دینا چاہیئے تھا یہ آئینی خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔