سپریم کورٹ نے کمشنران لینڈ ریونیوکی نظر ثانی درخواست دلائل نہ دینے پر مسترد کردی۔
کمشنران لینڈ ریونیوکی نظر ثانی درخواست پرسماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے دلائل نہ دینے پروکیل کی سرزنش کرتے ہوئے مکالمہ کیا کہ کیس کے میرٹ پردلائل دیں۔ بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہےیانہیں؟ جواب نہیں دیں گےتوآپ کا لاٸسنس کینسل کردیتےہیں۔
جواب میں وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زاٸد المعیاد ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سنناچاہتی ہے، آپ کہہ رہے ہیں زاٸدالمعیاد ہے۔ آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئروکیل ہیں۔
چیف جسٹس نے اہنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ایسے کیسز داٸرکرنے سے دیگرمقدمات کے فکس ہونے پراثر پڑتا ہے۔ ہم آپ کی عزت کریں گے،آپ اس عزت کوخود نقصان نہ پہنچائیں۔
چیف جسٹس نے وکیل کی جانب سے دلائل نہ دینے پرنظرثانی مسترد کردی۔