سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔
شہبازشریف 21 ستمبر کو لندن سے وطن واپسی کے صرف ایک روز بعد دوبارہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے تھے.
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر سابق شہبازشریف کو پاکستان جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو نواز شریف کی وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت پر وطن واپس آنے والے شہباز شریف قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ بھی کریں گے۔
اس سے لندن میں ہونے والی اہم میٹنگ میں نواز شریف نے پارٹی احتساب کا بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا احتساب کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔