Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 09:13am

پاکستان کی اس سڑک پر گرد نہیں اڑے گی، وزیراعلیٰ کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورکی مرکزی شاہراہ مال روڈ کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنایا جائے گا۔

مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں گھاس لگائے جانے کے علاوہ درختوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے، تاجروں کی مشاورت سے مال روڈ پر یکساں اور خوبصورت سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔

مال روڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کرنے کے علاوہ پارکنگ کے نظام کو بہترین بنایا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے چند روز میں حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔

Read Comments