اسلامی نظریاتی کونسل نے بین المذاہب حسن تعامل کانفرنس کا 10 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا، جس میں سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ اورتمام مذاہب کے انبیا و اسلاف کی عزت واحترام کولازم قراردیا ہے، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا حرام ہے۔
کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کانفرنس میں پیش کیے گئے 10 نکاتی ایجنڈے کا اعلامیہ بیان کیا۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا رسول اکرمﷺودیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور مذہبى مقدسات کے احترام کو فروغ دینے کے لیے مذہبی قائدین مل کر کام کریں گے۔
چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت کی بجائے مسلم و غیرمسلم کا لفظ استعمال ہونا چاہیئے، قانون توہین رسالت ہونا چاہیئے مگر اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔
سانحہ جڑانوالہ: ’جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو عدالت ایکشن لےگی‘
جڑانوالہ سانحے پر جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفسکا اعتراض
جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے 10 جے آئی ٹیتشکیل دے دیں
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور تمام مذہبی رہنمائوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔