Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 11:24pm

’پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار‘

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) لیگل ٹیم کے ایک ممبر نے دوسرے ممبر پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

ایڈووکیٹ شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار ہے، میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے غداروں کے بارے میں پہلے ٹویٹ کیا تھا، جسے میں نے کور کمیٹی کے سینئرز کے مشورے کے بعد ڈیلیٹ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح الفاظ میں اعلان کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار شعیب شاہین ایڈووکیٹ ہے، وہ اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں پراسرار طور پر ابھرا اور میں اسے بنی گالہ میں قانونی کمیٹی کے اجلاس میں دیکھ کر حیران رہ گیا، اس سے پہلے وہ کبھی بھی انصاف لائرز فورم یا پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہے تھے اور بنی گالہ تک ان کی رسائی اس بات کی عکاسی کرتی تھی کہ انہیں ہماری صفوں میں کچھ لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

شیرافضل مروت نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شعیب شاہین سروس ٹربیونل سے متعلق مقدمات نمٹاتے ہیں اور انہیں فوجداری قانون کی اے بی سی نہیں آتی، خان صاحب کے خلاف درج ایک بھی فوجداری مقدمے میں وکیل نہ ہونے کے باوجود، اس نے خان کا وکیل ظاہر کرنا شروع کر دیا جو کہ ایک فراڈ تھا، ہماری پارٹی کی طاقتور خفیہ قوتوں نے ان کی حمایت کی، جب پی ٹی آئی کی تمام قیادت الیکٹرانک میڈیا پر بلیک لسٹ ہو چکی تھی تو وہ واحد شخص تھا جسے نہ روکا گیا اور نہ ہی بلیک لسٹ کیا گیا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبر کا کہنا تھا کہ ملازمت اور خدمات کے معاملے کے وکیل ہونے کی وجہ سے وہ عمران خان کی قانونی ٹیم میں غیر متعلق تھے لیکن پی ٹی آئی میں دو افراد کی پشت پر ہونے کی وجہ سے وہ قانونی ٹیم کی تقریباً ہر میٹنگ میں پہنچ جاتے تھے۔ جلد ہی میں نے محسوس کیا کہ ہماری قانونی حکمت عملی ریاست کے وکلاء کے علم میں پہلے سے موجود تھی۔ بعض اوقات اس نے ہماری معلومات محکمہ زراعت کو لیک کر دی اور ایک موقع پر اس نے میری جان بھی خطرے میں ڈال دی۔ اس نے مجھے اپنی شناخت ظاہر کرنے پر مجبور کیا لیکن پی ٹی آئی کے دو ذمہ دار عہدیداروں کی مداخلت پر میں نے وقتی طور پر یہ خیال ترک کر دیا۔

ایڈووکیٹ شیرافضل مروت نے کہا کہ سال 2023 سے پہلے وہ ہمیشہ ایجنسیوں میں اپنے تعلقات پر فخر کرتا تھا اور یہ اسلام آباد کے بار میں عام معلومات کی بات ہے، شعیب شاہین کو معلوم تھا کہ میں ان کے پیچھے ہوں اور اس نے کچھ اور غداروں کے ساتھ مل کر میرے خلاف سازشیں شروع کر دیںم میں چیلنج کرتا ہوں کہ اس نے ایک بھی فوجداری مقدمے میں خان صاحب کی نمائندگی نہیں کی اور پھر بھی وہ بے شرمی سے خان کے وکیل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس شخص نے ہماری قانونی جنگ میں ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ ٹوئٹ اس کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں میری پوزیشن کو کمزور کرنے کی ترغیب دے گا اور اپنے خفیہ دوستوں کے ذریعے مجھے نشانہ بنا سکتا ہے لیکن میں یہ مقدس فریضہ سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو اس گھٹیا چہرے سے آگاہ کروں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کل خان صاحب سے ملاقات کروں گا اور انہیں اپنے اس ٹویٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ میرے الفاظ پر نشان لگائیں یہ ٹویٹ بہت سے مجرموں اور ایجنٹوں کو تنگ کرے گا لیکن میں مشکلات اور دھمکیوں سے کھیلنا میرا مشغلہ ہے۔ اس ٹویٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز تک پہنچ جائے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف

تحریک انصافن نے شیل افضل مروت کے باین پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’شیرافضل مروت ایڈوکیٹ کا حالیہ بیان کلیتاً ان کی ذاتی رائے اور تاثرات پر مبنی ہے جس کا پاکستان تحریک انصاف سے کسی طور کوئی تعلق نہیں‘۔

پی ٹی آءی کی جانب سے ”ایکس“ پر جای بیان میں کہا گیا کہ ’شعیب شاہین ایڈووکیٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظور شدہ قانونی ٹیم کے کلیدی رکن، کور کمیٹی کا حصہ اور قانونی و سیاسی امور پر تحریک انصاف کے مؤقف کی ترجمانی کے مجاز ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان تحریک انصاف ابتلاء و آزمائش کے اس دور میں شعیب شاہین ایڈوکیٹ سمیت قانونی ٹیم کے تمام اراکین کی تحریک کیلئے خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کے عزم و استقلال کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے‘۔

شعیب شاہین کا الزامات پر جواب

شعیب شاہین نے شیر افضل کے الزامات کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل کی بات پارٹی کا مؤقف نہیں، جو پارٹی میں تفرقہ پیدا کرے وہ پی ٹی آئی سے نہیں ہوسکتا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ آج صبح شیر افضل سے متعلق پوچھے سوال کا جواب دیا تھا، پارٹی نے پانچ ترجمان نامزد کیے ہیں ان میں سے ایک میں ہوں، میرا مؤقف ہی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے۔

Read Comments