نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ہول سیل اور ری ٹیل قیمتوں میں فرق کم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے، بجٹ اہداف پورے کرنے کے لیے مالی ڈسپلن پرعمل درآمد کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبائی وزرائے خزانہ، دیگر متعلقہ وزراء اور افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال پر نظرثانی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں سہولیات بہتر بنانے اور سماجی تحفظ کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کا صوبائی حکومتوں پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہول سیل اور ری ٹیل قیمتوں میں فرق کم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے، صوبے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے اور سوشل سروسز بہتر بنائیں، معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں میں بہتر روابط ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان سرکاری اخراجات کو معقول بنانے کی گنجائش موجود ہے، صوبے سماجی تحفظ سمیت ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں، تصحیح شدہ اقدامات سے مالی وسائل کی بچت کے ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔
نگراں وزیر خزانہ نے صوبوں کو وفاقی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کی ترجیحی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے پرائمری بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے ریونیو اہداف حاصل کریں۔
سرکاری کمپنیوں کو متعلقہ وزارتوں کی ماتحتی سے نکالیں گے، نگراں وزیرخزانہ
اسمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی، شمشاداختر
بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کااعلان
اجلاس میں صوبوں نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرا دی اور یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے بجٹ اہداف پورے کرنے کے لیے مالی ڈسپلن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔