ملک میں فوج اور آرمی چیف کے کردار کے تعین کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں راجہ ارشاد نامی شہری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی۔
دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم اور آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر دارخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت آرمی چیف کے ملکی معاملات میں کردار اور اختیارات اور حلف کی تشریح کرے، سپریم کورٹ ملک میں آئینی حکومت نہ ہونے کی وجہ ملک میں قیاس اور انارکی کی صورتحال ڈکلئیر کرے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تمام فریقین کو ملک میں آئینی حکومت یقینی بنانے کے احکامات دے۔
ذہن سے نکال دیں سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹسپاکستان
سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر انکم ٹیکس کمشنر پر 10 ہزار روپےجرمانہ
’سپریم کورٹ اگر انفارمیشن کمیشن کے ماتحت ہے تو عدلیہ آزاد کیسےہوگئی؟‘
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کہا کہ فوج کو بدنامی سے بچانا ملکی مفاد میں ہے، فوج کی اعلیٰ قیادت اور ملکی ایجنسی پر حکومتوں کو غیرمستحکم اور انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزامات سنجیدہ ہیں۔