خواب آنا ایک فطری عمل ہے لیکن کچھ خواب بار بار آتے ہیں، جیسے اپنے اپ کو کسی کھائی میں گرتا دیکھنا، کسی چیز کو بار بار مانگنا یا اپنے کسی پیارے کو جاتے دیکھنا۔
اسی طرح کے دیگر بار بار آنے والے خوابوں نے اکثر آپ کی نیند کو متاثر کیا ہوگا اور اچانک گہری نیند سے چونک کر اپ کو اُٹھ جانے پر مجبور کیا ہوگا۔
یہ خواب عام طور پر ڈراؤنے نہیں ہوتے اور عموماً یاد بھی نہیں رہتے۔ ان میں سے کچھ خواب منفی ہوتے ہیں اور ان کا اثر آپ پر کافی عرصے تک رہتا ہے جس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کے شعبہ نفسیات میں لیکچرر اور خوابوں کے محقق ڈیرڈرے بیرٹ کا کہنا ہے کہ ’بار بار آنے والے خواب زندگی کے بہت گہرے تجربات یا محض کردار کے منطقی مسائل کے بارے میں ہوتے ہیں جو حقیقی زندگی میں دوبارہ رونما ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔
بیرٹ نے کہا کہ چونکہ ہمارے خواب عام طور پر اپنے آپ کو دہراتے نہیں ہیں، اس لیے صرف ایک ہی خواب کو دو بار یا اس سے زیادہ بار دیکھنا حیرت انگیز ہوسکتا ہے، یہ خواب ہر مہینے یا سالوں میں متعدد بار آسکتے ہیں۔
کیا ناریل کا تیل واقعی خشکی کے لئے فائدہ مند ہے؟
فوراً نیند کی وادیوں میں پہنچانے والے چار مصالحے
کھانے کے بعد نیند آنا، عادت یا بیماری؟
یہاں یہ معلوم کرنے کا طریقہ ہے کہ کیا چیز ہے جس کی وجہ سے آپ بار بار ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں۔
بار بار آنے والے کچھ خوابوں کا پیغام سیدھا ہے۔ اگر آپ بار بار اسکول یا کام پر جانے کے لئے لیٹ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں تو آپ شاید اس حوالے سے تیاری نہ ہونے کے بارے میں پریشان ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ایک فرد کا کسی چیز سے اس کا تعلق بھی بتاتا ہے۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ”پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر“ یا اضطراب میں مبتلا افراد میں ایک ہی خواب بار بار دیکھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو پریشان مزاج ہوتے ہیں۔ ’پی ٹی ایس ڈی والے لوگوں میں، ان کے خواب اتنے روشن ہوتے ہیں کہ وہ انہیں نیند سے جگا دیتے ہیں اورایک وقت آتا ہے کہ یہ ان کے لئے مسئلہ بن جاتا ہے کیونکہ وہ خواب کبھی پورے نہیں ہوتے۔
تحقیق کے مطابق خواب نیند کی ناقص صورت حال کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں، جیسے کافی پینے والوں کو نیند بھی کم آتی ہے۔ رات کے پہر میں کیفین کا استعمال، بہت دیرتک کام کرنا اور کم نیند لینا، یہ سب بھی خواب آنے کی وجوہات ہیں۔
بیرٹ کا کہنا ہے کہ جب آپ کا ذہن ہمیشہ مصروف رہتا ہے تو پروسیسنگ کہیں نہ کہیں ضرور ہوتی ہے، یعنی چیزیں بیک گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں، اور اس کا اثر خوابوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔