کراچی میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس پر پاکستان میں مقیم افغان شہری کافی ناراض ہیں۔
ایسے ہی ایک افغان باشندے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مغلظات بکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نے پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فارن ایکٹ کے تحت ماڑی پور تھانے میں درج کرلیا۔
اس کے بعد افغان باشندے کی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
افغان باشندے نے ویڈیو میں کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معافی مانگتا ہوں، آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔