Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2023 03:47pm

آئی سی سی ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین کیلئے ’موقع موقع‘ کی طرز پر گانا ریلیز

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 شروع ہونے سے پہلے ہی پاک بھارت کرکٹ شائقین کو جوش دلانے کے لیے براڈ کاسٹرز نے ’موقع موقع‘ کی طرز گانا ریلیز کردیا۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے شروع ہونے میں کچھ روز ابھی باقی ہیں، اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرکٹ شائقین کے لیے گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

اگرماضی میں دیکھا جائے تو ’موقع موقع‘ گانا پہلی مرتبہ2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ گانے کی مقبولیت کے بعد اس گانے کو ’8 کا انتظار‘ نام دیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل آٹھویں جیت کی علامت بن سکتا ہے کیونکہ میگا ایونٹ کے مقابلوں میں بھارت کا 0-7 سے پلڑا بھاری ہے۔

اس بار ورلڈکپ کے پروموشنل اشتہار میں بھارتی ریئلٹی اسٹار شہناز گل اور بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔

ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی، ٹیم دوسرے روز آرام کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں حصہ لے گی۔

اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے آفیشل سانگ ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے پسند نہیں کیا، گانے کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے گایا تھا۔

Read Comments