Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 04:18pm

بھارت: منی پور میں پھر سے نسلی فسادات نے سر اٹھا لیا

بھارتی ریاست منی پور میں بار پھر سے نسلی فسادات نے سر اٹھالیا، جہاں دو نوجوانوں کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوکی قبیلے کے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جس کے بعد نسلی فسادات نے پھر سر اٹھا لیا اور میتھی قبیلوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

ریاست میں فسادات کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے بڑھ چکی ہے، جس میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر مشتعل افراد نے بی جے پی کے دو وزراء کے گھروں کو بھی آگ لگادی، جس کے بعد سے منی پور میں امن قائم ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے بھارت پر سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے تھے، جس نے مودی سرکاری کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

حکومت مذکورہ معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے پھر سے منی پور فسادات کا ہوا دینا شروع کردیا ہے تاکہ یہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جائے۔

Read Comments