ملک بھر میں آشوب چشم کی بڑھتی وباء کے باعث نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے اسکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی شکایت کی۔
نگراں وزاعلیٰ نے دورے میں آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔
حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا، اور صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔