رواں سال خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری کے 79 مقدمات درج ہوئے جس میں 46 مقدمات کو ٹریس کرلیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں بھتہ خوری کی تفصیلات آج نیوزنے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات پشاور ریجن میں میں39 درج ہوئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا کہ مردان ریجن میں رواں سال 18، ملاکنڈ ریجن 8، کوہاٹ ریجن 7، بنوں 4، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر79 میں سے 46 مقدمات کو ٹریس کرلیا گیا، جبکہ 33 مقدمات اب بھی اَن ٹریس ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور ریجن میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہلکار بھتے کی کالز میں ملوث ہیں۔