ماہرین کہتے ہیں کہ جو غذائیت پھل اور سبزیاں انسانی صحت کو فراہم کرسکتی ہیں، ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔
کئی ایسی سبزیاں ہیں جن کے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات سے ہم اب تک نا واقف ہیں، پالک کا شمار بھی انہی سبزیوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بیش بہا فوائد سموئے ہوئے ہے۔
اکثریت پالک کی سبزی پکنے پر منہ بنالیتی ہے، لیکن پالک میں موجود غزائی اجزا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے بہترین ہیں۔
پالک میں موجود غذائی اجزاء ہماری صحت کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔
پالک مجموعی طورپرصحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس فری ریڈیکلز کے اثر کو ختم کرتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈینٹس کینسر، دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بچانے میں مددگارہیں۔
کونسی پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں؟
بڑھتی عمر کے باعث جلد پر سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کا انتہائی مفید ٹوٹکا
روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں
ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری کے لیے خطرے کا ایک اہم عنصر ہے۔ پالک پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو خون کی شریانوں کو آرام دے کر بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پالک دماغ کی صحت کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ پالک میں موجود لیوٹین، بیٹا کیروٹین، فولیٹ اور فیلوکوئینن (وٹامن کے کی ایک شکل) کی زیادہ مقدار ہے۔
یہ سب انسانی دماغ کے خلیات کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔
پالک آئرن کا ایک بہترین ذریعہ ہے، آئرن ایک ایسی معدنیات جو ہیموگلوبن(خون کے سرخ خلیات کا اہم جزو ہے) بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یہ تمام اعضاء اور ٹشوز میں آکسیجن لانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
پالک آنتوں کے مائکروبائیوم کی صحت کی حمایت کرتی ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے۔
پالک میں موجود فائبر قبض کو دور کرنے کیلئے بھی بہترین ہے۔
عام طور پر گاجرکو ہی آنکھوں کے لیے فائدہ مند کہا جاتا ہے، لیکن گاجرکے علاوہ پالک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ’لیوٹین‘ اور ’زیکسانتھن‘ نہ صرف بینائی کو بہتر کرتے ہیں بلکہ موتیا سے بچاؤ میں بھی مدد کرتے ہیں۔