سپریم کورٹ میں انفارمیشن ایکٹ کے تحت ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل رجسٹرارآفس کی نمائندگی کریں گے۔
سپریم کورٹ میں انفارمیشن ایکٹ کے تحت ریکارڈ تک رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرلیا، درخواست گزار شہری کی وکیل بھی روسٹرم پرآگئیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ ریکارڈ دیکھ کرتیاری کرلیں، یہ حساس معاملہ ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہوکہ ہم کچھ اورکہہ رہے ہوں، اوراٹارنی جنرل کچھ اور۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رجسٹرار آفس کی نمائندگی کریں گے، کیس کو نمبر کے مطابق آخر میں ہی سنا جائے گا۔