ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، احتساب عدالت لاہور نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
نیب نے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر انھوں نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ چیرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہیٰ کا ورانٹ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا، طلبی کے سمن جاری
قبرستان کی جگہ شادی ہال کی خبر غلط، دکانیں ہماری ہیں، خاور مانیکا کا اعتراف
چیئرمین پی ٹی آئی کواٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہٰی کے پانچ اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔