پاکستانی ڈرامے اور سیریز بلآخر ساس بہو پر مبنی کہانیوں کی روایت کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت سے ڈرامے ان انوکھی کہانیوں اور تصورات کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں جن کہانیوں پر معاشرے میں عام طور پر بات نہیں کی جاتی ہے ۔
پاکستان میں آج بھی مختلف فرقوں میں شادیوں کو بھی بڑی حد تک ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے اور ان میں سے بہت سے جوڑوں پر خاندان اور معاشرے کی طرف سے بہت دباؤ ہوتا ہے۔
سنی اور شیعہ مسلمانوں کے دو بڑے فرقے ہیں اور وہ عام طور پر مختلف عوامل کی وجہ سے ایک دوسرے سے شادی نہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم اسی موضوع پر فرقہ عشق کے نام سے ایک نیا ڈرامہ اردو فلکس پر نشر ہونے والا ہے جس میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار ارسلان نصیر اور ثنا فخر ایک ساتھ نظر آئینگے۔
فرقہ عشق کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کے لیے معاشرے سے لڑنا پڑتا ہے کیونکہ وہ دو مختلف فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔