بھارتی شہر بینگلور کے ایک ڈرائیور نے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ آفس کی کرسی لگادی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بنگلورو میں مسافروں کو اکثر انوکھے اور عجیب و غریب تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جاتے ہیں۔
اس بار کسی ٹریفک جام یا رئیل اسٹیٹ کے بارے میں نہیں بلکہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے بارے میں ہے جو آرام کو ایک نئی سطح پر لے گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور نے اپنی تین پہیوں والے رکشے میں دفتر کی طرز کی کرسی نصب کی ہے۔
تصویر میں آٹو ڈرائیور کو دفتروں میں استعمال ہونے والی کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئیے ہیں۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اس پوسٹ کو 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جب کہ 2834 لائکس اور بہت سے کمنٹس بھی مل چکے ہیں۔
تصویر دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ایک گیمنگ کرسی ہے، ڈرائیور پہلے یقینی طور پر ایک گیمر ہوں گے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بھائی کو کسی بھی تکنیکی ماہر کے مقابلے میں کمر درد کے بارے میں زیادہ آگاہی ہے۔