مالی مشکلات سے دوچار وفاقی حکومت کا شیخ زید اسپتال لاہور کا او پی ڈی غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
پرچی کاؤنٹر اور او پی ڈی کی بندش کے اعلان سے دو دراز علاقوں سے آئے شیخ زید اسپتال لاہور میں مریض شدید پریشان ہوگئے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حسن رضان کے مطابق دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، اسپتال میں جان بچانے والی ادویات بھی موجود نہیں ہیں۔
ڈاکٹر حسن رضا نے کہا کہ شیخ زید اسپتال میں بیشتر طبی مشینری خراب ہوگئی، ایک سال سے مختلف فورمز پر آواز اٹھائی مگر کچھ نہیں بنا، وفاقی وزیر صحت اسپتال آئے، مسائل سے آگاہ کیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
ڈاکٹرز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی، اسپتال میں ادویات ملنے تک احتجاج جاری رہے گا اور اگر مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔