بالوں کو لمبا گھنا کرنا اور انہیں گرنے سے روکنا سبھی خواتین کی خواہش ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں ۔
بالوں کی افزائش، ان کی مضبوطی اورخوبصورتی میں آملہ اور ریٹھا جادوئی کردار ادا کرتے ہیں جن کا سب سے اہم کام بالوں کو گرنے سے روکنا ہے، یہ بالوں کی دیکھ بھال کے لئے بقدرتی علاج ہے.
بال کیوں گرتے ہیں ؟
کسی بھی موسم میں بالوں کا گرنا ماحولیاتی عوامل، تناؤ، ایک جیسے طرز زندگی، خراب دیکھ بھال اور بہت سے دیگر عوامل کی وجہ سے بہت عام ہے. مارکیٹ میں اس مقصد کے لئے آپ کو درجنوں مصنوعات مل جاتی ہیں۔ جو بالوں کو گرنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لیکن یہ صرف پیسے اور وقت کا ضیاع ہے.
ان میں سے زیادہ تر مصنوعات کیمیکلز سے بھری ہوتی ہیں جو کہ آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ بالوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قدرتی اجزاء کے استعمال سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا ۔
##مزید پڑھیں:
کدو کے بیج آپ کے بالوں سے جُڑے مسائل کا بہترین حل ہیں
مون سون میں تیزی سے گرتے بالوں کی باآسانی حفاظت ممکن ہے
ایلوویرا لگانے کے بجائے کھانے میں استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں
بالوں کے گرنے پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے قدیم ترین امتزاج میں سے ایک آملہ، ریٹھا اور شکاکئی ہیں۔ یہ تین اجزاء جب ایک ساتھ مل جاتے ہیں تو بالوں کو گرنے سے بچانےکا ایک بہترین حل بن سکتے ہیں۔
آملہ جسے ’انڈین گوزبیری‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے متعدد صحت کے فوائد کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے جو بالوں کے خلیات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچاتا ہے اور خراب بالوں کی مرمت بھی کرتا ہے۔
ریٹھا میں آئرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لئے بالوں کو ضروری اینٹی آکسیڈنٹس بھی فراہم کرتا ہے۔
شکاکائی تینوں میں کامل عنصر ہے جو آپ کے بالوں کو آملہ اور ریٹھا کی اچھائی کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ان قدرتی اجزاء کے ساتھ اپنا شیمپو بنائیں جو ہر قسم کے کیمیکل سے پاک ہو۔ یہ تینوں اجزاء بہت آسانی سے کسی بھی پنساری کی دکان سے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور انکے ذریعے آپ بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اپنا قدرتی فارمولا بنا سکتے ہیں۔
سب سے پہلےتمام اجزاء کو برابر مقدار میں لیں. آپ ہر ایک کے تقریبا 7-8 ٹکڑے لے سکتے ہیں اور انہیں رات بھرکسی برتن میں پانی میں بھگو کر رکھ لیں۔ (اگر آپ کے لمبے بال ہیں تو آپ مقدار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔)
صبح اس آمیزے میں تھوڑے پانی کا اضافہ کریں اورپھر اسے ابال لیں۔
اسے آمیزے کواچھی طرح ابالنے کے بعد تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک بار جب مرکب کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ہوجائے تو ، تمام اجزاء کو اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح مل کر پیس لیں اور اس آمیزےکو اچھی طرح چھان لیں۔
اب اس آمیزے کو اپنے عام شیمپو کی طرح اپنے بالوں کو دھونے کے لیے استعمال کریں۔
آپ اس آمیزے کو بڑی مقدار میں تیار کرسکتے ہیں اور اسے کئی بار استعمال کرسکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس شیمپو کوکسی ہوا بند جارمیں محفوظ کریں۔