عدالت نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم اورجوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی غیرقانونی رہائش الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابرستارنے رازق سنجرانی توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
رازق سنجرانی اپنے وکیل کے ہمراہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
رازق سنجرانی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رازق سنجرانی کی رہائش الاٹمنٹ کی درخواست منظور ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
عدالت نے وکیل اس استفسار کیا کہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے۔
عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم اور جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت کل (26 ستمبر) تک ملتوی کردی۔