Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2023 08:52pm

ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Welcome

ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی حریف سنگاپور پر حاوی رہی اور مقابلہ 11-0 سے اپنے نام کرلیا۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان نے ایک گول کیا، جبکہ دوسرے کوارٹر میں پانچ گول کیے۔

قومی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں چار گولز داغ دیے۔

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت، ارباز اور عمار نے 2،2 گول کیے۔

Read Comments