Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 09:19pm

کویت میں امام مہدی ہونے کی دعویدار خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا

کویت میں امام مہدی ہونے کی دعویدار خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون امام مہدی ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک مال کی لابی میں با آواز بلند یہ دعویٰ کرتے سنا گیا کہ وہ ”منتظر مہدی“ ہے۔

عربی ویب سائیٹ عرابک ڈاٹ آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مال میں گھومنے والی خاتون نے کہا کہ میں ’امام مہدی علیہ السلام ہوں اور میں قیامت کے رور پیغمبروں کی امام ہوں گی‘۔

خاتون کی جانب سے امام مہدی ہونے کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔

کویت کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سر عام گھومتے پھرتے امام مہدی کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو گرفتار کیا جائے۔

اس سارے معاملے پر کویتی حکام کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

گیارہویں خلافت کا جھوٹا دعویدار گرفتار

سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو ”ایوینیوز مال“ کی ہے۔

Read Comments