لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کلمہ چوک پر کنٹینر کو آگ لگانے کے مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گری عدالت پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے موبائل فون برآمد کرنا درکار ہے لہذا عدالت ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔
تھانہ شادمان کیس: عدالت کی 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ شامل تفتیشکرنے کی اجازت
کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا مقدمہ: محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ ہرجیل بھیج دیا گیا
عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔