Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 06:32pm

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا کا سڑک پر بستر رکھ کر احتجاج

بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء سڑک پر بستر رکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، پاکستانی و غیر ملکی طلباء کی کثیر تعداد یونیورسٹی ہاسٹلز سے محروم ہے۔

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی انتظامیہ کی بے حسی پر طلباء سراپا احتجاج۔ طلباء کا کہنا ہے داخلے سے پہلے ہاسٹل دینے کا جھوٹا وعدہ کیا گیا مگر اب ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔

طلباء نے سڑک پر بستر رکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، طلباء کی جانب سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔

یونیورسٹی طلباء کی سرکاری ہاسٹل میں آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

جامعہ کراچی، بغیربتائے چھٹی پر جانیوالے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے

اسلامیہ یونیورسٹی: جنسی زیادتی،نازیباویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا، رپورٹ

برطانیہ میں اسکالرشپ پرتعلیم حاصل کرنے کیلئے کیسے اپلائی کریں

اسلامی جمیعت طلبہ نے متاثرہ طالب علموں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور طلبہ کے مسائل حل کرے۔

Read Comments