چین میں 19 ویں ایشینز گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا، تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ مہمان خصوصی تھے، ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبرتک جاری رہیں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہنگ ژو چین میں 19ویں ایشیائی گیمز کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں چینی صدر ژی جِن پِنگ اور بعض ممالک کے سربراہ بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 262 رکنی دستہ چین جائےگا
ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گی، ایشین گیمز میں 40 کھیلوں کے 61 مقابلے ہوں گے جبکہ ایشین گیمز کے مقابلے 44 مقامات پر ہوں گے۔
ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش تھی، اس میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، 56 وینیوز پر 481 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔
تقریب میں آرٹی فیشل اینٹلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شریک ہے جس میں 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے، کھیل میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور شوٹر غلام مصطفی بشیر پاکستانی دستے کے قائد ہیں۔
واضح رہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے ایشیائی گیمز ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔ چین تیسری بار ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے قبل ازیں چین نے 1990ء اور 2010ء میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔
یاد رہے کہ ہنگ ژو کو ستمبر 2015 میں میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، ایشین گیمز گزشتہ سال ستمبر میں ہونے تھے، جو گزشتہ سال کورونا کے باعث ملتوی ہوگئے تھے۔