Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 03:44pm

سعودی ماڈلز نے میلان فیشن ویک کو چار چاند لگا دیے

میلان میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، خاص بات سعودی فیشن ماڈلز ہالا عبداللہ اور لاما العکیل کی شرکت تھی۔

دبئی میں مقیم عراقی فیشن انفلوئنسر دیما الاسدی کے ہمراہ دونوں سعودی ماڈلز نے میکس مارا شو میں شرکت کی۔

سعودی ماڈلز کے اس ورسٹائل اور کلاسیکی انداز کے لباس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ہالا عبداللہ نے اس موقع پر گہرے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا، کمر کے گرد چمڑے کی چوڑی بیلٹ نے ماڈل کی اس لُک کو چار چاند لگادیے۔

مزید پڑھیں:

ملکہ رانیہ نے شادی سے پہلے بہو رجوہ کو کون سے مشورے دیے

دنیا کی پہلی زیر آب 3 منزلہ مسجد کی تعمیر

شادی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا پیغام سامنے آگیا

لاما العکیل نے بھورے رنگ کے میکس مارا سوٹ اورہ مرون کی انڈرشرٹ کے ساتھ منفرد انداز اپنایا۔

العسدی نے اطالوی برانڈ کے لباس کا انتخاب کیا، جس میں انہوں نے پرنٹڈ گرین اسکرٹ اور بلیزر سیٹ پہنا ہوا تھا۔

تین منفرد اور علاقائی طرز کے فیشن اسٹارز نے شو میں لبنانی بلاگرز اور کاروباری افراد کیرن ویزن اور نتھالی فانج سے بھی ملاقات کی۔

معروف برانڈ کیلئے پارٹ عرب ماڈلز نورا اٹل اور ایمان حمام نے رن وے پر کیٹ والک بھی کی۔

نورا اٹل نے رن وے پر گلابی جامنی رنگ کا جمپر زیب تن کیا تھا۔

حمام اور اتال کے ساتھ ڈنمارک کی ماڈل مونا توگارڈ بھی موجود تھیں جن کا تعلق ترک، صومالی اور ایتھوپیا سے ہے۔ انہوں نے گلابی شرٹ کے ساتھ گلابی کوٹ پہنا ہوا تھا۔

Read Comments