گزشتہ 15 روز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر میں اب تک 15 ہزارسے زائد مقدمات درج کرلیے گئے۔
حکام پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ملک بھر میں بجلی چوروں پر 15ہزار47 مقدمات درج جب کہ 2 ہزار 301 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک بجلی چوروں سے 7.88 ارب روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں 5 ہزار 878 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 471 گرفتاریاں اور 2 ارب روپے سے زائد رقم ریکور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلیچوروں کی فہرست جاری
پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف 23 ہزار مقدمات درج، 14 ہزار سے زائدملزمان گرفتار
ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 3 ہزار 889 مقدمات میں 689 افراد کو گرفتار، ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ 15 روز میں 8 بجلی چوروں کو گرفتار جب کہ 37 مقدمات درج کیے۔