Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 01:27am

زندگی کے ادوار پر مبنی خوبصورت پیغام کھیل کے انداز میں

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روزسری لنکن تھیٹر گروپ جاندار پرفارمنس نے پاکستانی فنکاروں کے دل جیت لیے ۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے پندرھویں روز سری لنکن اسٹیجز تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر Ken B Eniwan`s Story پیش کیا گیا۔

یہ ڈرامہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے ہمیشہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ منتخب کیا حالانکہ زندگی نے اسے جینے کے دو مواقع دیے۔

اس کہانی کا مرکزی کردار اپنی زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے اور یا تو وہ صرف ایمان یا خوف سے جینے کا انتخاب کرتا ہے۔

سری لنکن فنکار کہتے ہیں بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کا کردار اداکرنے میں بہت مزہ آیا ۔انہوں نے کہا کہ شائقین بہت دلچسپ تھے کیونکہ ہماری ایسی عادت نہیں کہ پرفارمنس کے دوران 75 مرتبہ تالیاں بجیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور ہر وقت مسکرانے والے ہیں یہاں کا کھانا بھی ہمارے ملک جیسا ہے ۔

اس کھیل کو ہدایت ہزیر اور روانتھی ڈی چکیرا نے ڈیزائن کیا ہے، جبکہ شالا اماراسوریا، بھانو ایکانائیکا، ٹریسی جیاسنکھے، اوشادا کماری کندا، اکالانکا پرابرشوارا، دوبندا سندارووان، ہدایت ہزیر اور وموکتی کیریلا سمیت آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کی طالبات مرحبا نور اور کومل حیات ویرجی نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کھیل میں زندگی ادوار کو اتنی خوبصورتی سے پیش کیا گیا پاکستان فنکار ریحان شیخ ، فیشن ڈیزائنر یوسف بشیر قریشی اور اداکارہ زیبا بختیار بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں ۔

ماضی کے مقبول اداکارہ زیبا بختیار کہتی ہیں کہ یہ ڈرامہ بہت حساس تھا، ڈرامے نے سوچنے پرمجبور کیا کہ زندگی میں ایمان اور خوف کے اہمیت کیا ہے ۔

اداکار ریحان شیخ کہتے ہیں کہ یہ ایک جاوئی کھیل تھا جس میں ڈئیلاگ کم جذباتی پیغام زیادہ تھے ۔ یہ بہت اچھی بات ہے باہر سے لوگ آرہے ہیں اس سے ہمارے ملک کے آرٹسٹوں کو فائدہ ہوگا ۔

معروف شاعرعلی زریون نے کھیل کو ایک شعر میں بیان کردیا انہوں نے کہا کہ

سب کر لینا، لمحے ضائع مت کرنا

غلط جگہ پر جذبے ضائع مت کرنا

سری لنکا سے آئے فنکاروں کیلئے علی زریون نے کہا کہ

‏تُو تو پِھر اپنی جان ہے، تیرا تو ذکر کیا،

ہم تیرے دوستوں کے بھی نخرے اُٹھائیں گے

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت سری لنکا، اومان، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔

سری لنکن کونسل جنرل نے آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا سے آئے فنکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امید یہ ہمارے دنیا بھر میں سری لنکا کا نام روشن کریں گے ۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابیورنا نے اس فیسٹیول میں سری لنکن گروپس کی پرفارمنسز کو یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

شائقین کی بڑی تعداد نے تھیٹر میں شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا اورخوب داد دی ۔

Read Comments