نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک روپے کی چوری کرنے والے کو بھی پکڑیں گے جبکہ انہوں نے جلد مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تاجر برادری کو ایک ماہ کی مہلت بھی دے دی۔
نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، گوہر اعجاز نے صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ دنیا میں 9 سے 6 کاروبار ہوتا ہے ہم نے 9 ستمبر تک جلدی کاروبار بند کرنے کا کہا تھا مگر اب تاجروں کو مزید ایک ماہ کا وقت دے رہے ہیں، تاجروں سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
نگراں وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے گیس چوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع ہوگا، کسی قسم کی چوری نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر سے براہ راست سستی بجلی خریدنے سے ریجن کے مساوی ریٹ ہوجائے گا۔
توانائی بچت پلان: ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنےکا فیصلہ
نگراں وزیر صنعت و تجارت کا تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کااعلان
گوہراعجاز کا مزید کہنا تھاکہ لک میں ڈالر کا حقیقی ایکسچینج ریٹ 260روپے ہے، ڈالر 182 پر تھا اب 300 تک پہنچ گیا ہے، 350 کا ڈالر آج 290 روپے کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے اسمگلنگ کا حجم 5ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ہے، ایکسچینج کمپنی کے ذریعے سارا ڈالر اوپن مارکیٹ سے اسمگل ہونے لگا،براہ راست سرمایہ کاری اس وقت آئے گی جب برآمدات میں اضافہ ہوگا، ہم آج بھی دبئی، سعودی عرب کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ پیسے دیں گے۔