امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا تو اسلام آباد کی طرف احتجاج کریں گے، ہم نےگھر نہیں جانا ہم نے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
جماعت اسلامی کا بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف گورنر ہاؤس لاہور کے باہر دھرنے کا دوسرا دن ہے۔
دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا قومی نشان کشکول بن گیا ہے، امریکا نے جاپان پر ایٹم بم پھینکا، وہ پھر اپنے پاؤں پرکھڑے ہوئے ہم پر معاشی بم پھینکا لیکن ہم آج تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہوسکے۔
چیئرمیں پیپلزپارٹی کے لیول پلینگ فیلڈ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادے آپ کا دور ختم ہوگیا، اب آپ کا احتساب ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے، ملک کی کرنسی سب سے کم ہے تو اس کا کون ذمہ دار ہے، اگر نوجوان بے روزگار ہیں تو اس کی وجہ 3 پارٹیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
عالمی طاقتیں خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب
نگراں وزیر تجارت کی جلد مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تاجروں کو ایک ماہ کی مہلت
’نگراں حکومت کی توجہ ملک کے اندرونی معاملات میں ہونی چاہیے‘
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی لڑائی اس نظام اور لاقانونیت کےخلاف ہے، میں ایسا پاکستان چاہتا ہوں جس میں سب کیلئے تعلیم ہو۔