پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کااعلان
شالیمار ایکسپریس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کافیصلہ
لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹتبدیل
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کا یومیہ خسارہ 20 لاکھ روپے ہے، شالیمار ایکسپریس کو 2 بار نجی شعبہ کے حوالے کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا۔