اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر پاکستانی قوانین کے مطابق غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری پر عملدرآمد کا منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو ان کے سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس نے پاکستانی قوانین کے مطابق غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری پرعمل درآمد کا منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پہلی مرتبہ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقین کے کردار کو واضح کیا گیا، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ان کے سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، ضابطہ کار اسلام آباد کی حدود سے امیگریشن کے مراکز تک کے تمام عمل کو واضح کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ضابطہ کار کے پہلے حصے میں پولیس کے کردار کے مطابق عمل جاری ہے، 21 مختلف آپریشنز کے بعد 39 مقدمات درج ییں، 298 غیرقانونی مقیم غیر ملکی افراد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔
اسلام آباد: غیر قانونی طور پر مقیم 25 غیر ملکی زیرحراست
اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے جھگڑے کی ویڈیووائرل
شہریوں کے اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث اسلام آباد پولیس کے 10 افسرانپر مقدمہ درج
گزشتہ روز بھی 17 افغان نژاد افراد کو مقدمات کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، پاکستان میں رہنے کے لیے پاکستان کے قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملازمت، پناہ اور غیر قانونی مدد فراہم کرنا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔ اگر آپ کے گردونواح میں کوئی غیرقانونی غیرملکی رہائش پذیر ہے تو پولیس کو پکار 15 پر اطلاع دیں۔